سوال (4482)

لڑکی کو حق مہر میں سونا ملا ہے، مگر سونا سسرال والوں نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے، تو اس کی زکوۃ کون ادا کرے گا، لڑکی کو زیور نہ پہنے کے لیے دیا جاتا ہے اور نہ بیچنے کے لیے لیکن سسرال والے کہتے ہیں، زیور اس کا ہے زکوٰة لڑکی کے ذمہ ہے۔

جواب

زیور جس کے پاس ہے، زکاۃ اس کے ذمے ہے، یہی وجہ ہے کہ اکثر اہل علم کی یہ رائے ہے کہ جس چیز کی زکاۃ کو دینی ہے، آپ وہ اس جنس میں سے دیں، یعنی اگر آپ سونے کی زکاۃ دینا چاہتے ہیں تو سونے کی شکل میں زکاۃ دیں، اب زیور سسرال کے پاس ہے، لڑکی اپنے طرف سے زکاۃ دینے کا پابند نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ

یہ کیسی ملکیت ہوئی جس کو ہاتھ لگانا بھی ممکن نہ ہو، سسرال والوں کا قبضہ ہے، وہی زکوۃ دیں گے۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ