سوال (5490)
لڑکی کے عقیقے کے بارے میں مکمل تفصیل چاہیے؟
جواب
لڑکی کے عقیقے کے لیے الگ احکام نہیں ہیں، صرف فرق یہ ہے کہ لڑکی کی طرف سے ایک جانور کیا جائے گا، خواہ جانور مذکر ہو یا مؤنث، اس سے فرق نہیں پڑتا، چھوٹا جانور ذبح کیا جائے گا، بکری، مینڈھا وغیرہ، ساتویں دن افضل و اولی ہے، ساتویں دن سر منڈوانا اور نام رکھنا ہے، اگرچہ اس میں بحث ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ