سوال (5197)

ایک شخص کو ہسپتال سے ایک بچی ملی جس کا کوئی وارث نہیں تھا، اس نے اس کو پالا بڑھایا کیا اب وہ خود اس سے نکاح کرنا چاہتا ہے، کیا وہ نکاح کر سکتا ہے، اگر کر سکتا ہے تو اس لڑکی کا ولی کون ہوگا اور عمر کا بھی بتائیں کہ اس شخص کی عمر 50 کے قریب ہے جبکہ لڑکی 13۔ 14سال کی ہے؟

جواب

اگر وہ حق کے ساتھ حق مہر کا تعین کر سکتا ہے، تو وہ نکاح کر سکتا ہے، گواہ بھی موجود ہوں، ولایت اس کے پاس رہے گی، باقی یہ مسئلہ “فانکحوا ما طاب” والی آیت میں یہ بحث دیکھ سکتے ہیں، اس کے علاؤہ عدالت سے بھی مدد لے سکتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ