سوال (2596)
مثلاً بجلی کا بل آتا ہے، اگر فکس ڈیٹ پہ نہ جمع کروایا جا تو جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔ اسی طرح پرائیویٹ سکول والے بھی ایسا کرتے ہیں، اگر فیس لیٹ ہو تو جرمانہ ہوتا ہے۔ کیا یہ درست ہے سود میں تو نہیں آتا ہے؟
جواب
لیٹ فیس کے ساتھ جو جرمانہ کا تصور ہے، اس کا ایک پہلو اسکولز، کالج اور مدرسوں کا ہے، اس پر اگر پہلے سے ہی معاہدہ ہوا ہے، داخلا لینے والا اور پڑھنے پڑھانے والے سب متفق ہیں ، پھر اس کی پاسداری کی جائے گی۔
“المسلمون علي شروطهم”
باقی بجلی، گیس یا یوٹیلیٹی بلز کا جو معاملہ ہے، اگرچہ صحیح نہیں ہے، لیکن اس کے بغیر کوئی چارہ کار بھی نہیں ہے تو پھر وہاں اضطراری کیفیت ہی کہا جائے گا۔ یاد رہے کہ ہم جواز دے نہیں رہے ہیں، لیکن اس کے بغیر کوئی چارہ ہی نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ