سوال (193)
لیکوریا سے متاثرہ کپڑا اور جسم دھونا لازمی ہے یعنی لیکوریا میں مبتلا عورت نماز کے لیے کیسے پاکی حاصل کرےگی ؟ رہنمائی فرمادیں؟
جواب:
اہل علم کا فیصلہ یہ ہے کہ عورت کے سبیلین یا قبل سے خارج ہونے والے مادے کئی طرح کے ہوتے ہیں ، ان میں سے ایک لیکوریا ہے ۔ اس کا حکم پیشاب والا ہے لہذا اس کو دھویا جائے گا ، اگر کپڑے پر لگ جائے تو اس کو دھونا لازم ہے ، البتہ زیر جامہ پہن کر اس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ