سوال (3436)
کیا لیٹ کر معمولی سو جانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب
نیند بذات خود ناقض وضوء نہیں ہے، لیکن حالت نیند میں انسان اپنی جسمانی اعضاء پر قابو نہیں رہتا، احادیث میں بھی لیٹ کر یا ٹیک لگا کر سونے سے وضوء کا تذکرہ ہے، اس کی بنیاد یہی ہے کہ ہمارا جسمانی اعضاء پر کنٹرول نہیں رہا تو لا محالہ طور پر وضوء ٹوٹ گیا ہوگا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ
ہمارے علم کے مطابق نیند سے مطلقاً وضوء ٹوٹ جاتا ہے، کیونکہ انسان کا اپنے اوپر کنٹرول نہیں رہتا، حالت نیند میں کیا ہوا ہے، اس کا پتا نہیں چلتا ہے، خواہ ایک لمحے ہی سویا ہو، لیکن نیند ناقض وضوء ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ