سوال (4528)

ایک صاحب کو شکایت ہے کہ ان کے لباس پر اچانک سے خون کے چھینٹے پڑتے ہیں، اس کے علاج کے حوالے سے کسی مستند معالج کے بارے رہنمائی درکار ہے۔

جواب

کوشش کرے کہ اپنا علاج خود کرے، اس کے گھر والے اس کا سہارا بنیں، نماز سو فیصد وقت پر ادا کریں، نوافل کا اہتمام کریں، دعائیں کریں، اگر والدہ موجود ہے تو ان سے دعا کروائیں، صبح و شام کے اذکار پابندی سے پڑھیں، اس میں کچھ اضافہ کرلیں۔

“لا اله الا الله وحده لا شريك له له الملك و له الحمد و هو علي كل شيء قدير”

یہ سو مرتبہ پڑھیں، اگر اس پڑھائی میں دقت ہوتی ہے، سانس پھولتا ہے،

“حسبنا الله و نعم الوکیل” اور “لا حول و لاقوۃ الا بالله”

کی ورد کریں، رقیہ شرعیہ ڈائون لوڈ کرلیں، ان شاءاللہ جلدی رزلٹ آ جائے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ