سوال (731)

ایک عورت کے کپڑوں پر حروف تہجی لکھے ہیں جسے قرآن سمجھ کر لوگوں نے شور مچادیا ہے ، اس طرح کا لباس پہننا شرعا درست ہے ؟

جواب

چونکہ علم الفاظ سے منسلک ہے ، لہذا اس عورت کا ایسا لباس پہننا علم کی توہین ہے اور لوگوں کا اس طرح بلا وجہ صرف عربی دیکھ کر اسے قرآن و حدیث سمجھ کر یوں لپکنا علم سے دوری ہے ۔

فضیلۃ الباحث نعمان خلیق حفظہ اللہ