www.alulama.org کے مختلف سیکشنز ہیں، جن میں لجنۃ العلماء للإفتاء کے فتاوی، مختلف موضوعات پر خوبصورت پوسٹ کارڈز، اسی طرح علم اور علماء سے متعلق اہم خبریں، اور مختلف موضوعات کی مناسبت سے مفید تحریریں اور مقالات نشر کیے جاتے ہیں.
’مقالات’ والا سیکشن تمام اہلِ قلم کے لیے اوپن ہے، جس میں ان کے ناموں کے ساتھ ان کی تحاریر نشر کی جاتی ہیں۔
تاکہ:
1۔ تحاریر محفوظ رہ سکیں، ورنہ واٹس ایپ وغیرہ سے ایک وقت کے بعد تحاریر حذف ہوجاتی ہیں، موجود بھی ہوں، تو انہیں تلاش کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔
2۔ فیس بک پر نشر ہونے والی تحاریر کی ایک تو تلاش قدرے مشکل ہوتی ہے، دوسرا وہ عموما سرچ انجنز میں نہیں آتیں۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ لوگ متعلقہ تحاریر کی تلاش کے لیے گوگل وغیرہ سرچ انجنز کا ہی رخ کرتے ہیں۔
3۔ ویب سائٹ پر نشر ہونے والی تحاریر کی عموما فارمیٹنگ بہتر ہوتی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر تحریر نشر کرتے ہوئے یہ سہولت نہیں ہوتی۔
حوصلہ افزائی:
ویب سائٹ کا اصول یہ ہے کہ جس تحریر کو زیادہ لوگ دیکھتے ہیں، اور اس میں دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں، ویب سائٹ اسے خود بخود سائیڈ بار پر ’مقبول’ کے عنوان کے تحت نمایاں طور پر دکھانا شروع کردیتی ہے۔ جیسا کہ زیر نظر تصویر میں پانچ تحاریر نظر آرہی ہیں.
ویب سائٹ کی بہتری اور اہل قلم کی حوصلہ افزائی کے لیے آئندہ سے ہر ماہ ان پانچ تحریروں کے لکھاریوں کی خدمت میں کوئی کتاب طور تحفہ پیش کی جائے گی، جن کی تحاریر ’مقبول’ کے خانہ میں ٹرینڈ کرنا شروع کردیں گی۔ ان شاءاللہ۔
ہمیں اس بات کا اعتراف ہے کہ تحریر کے معیاری اور مفید ہونے کے لیے اس کی مقبولیت اور ٹرینڈنگ کوئی پیمانہ نہیں، لیکن یہ ایک ظاہری اور آسان طریقہ کار ہے، جسے اختیار کیا گیا ہے، اس سے بہتر کوئی ذریعہ ممکن ہوا، تو اسے بھی اختیار کیا جائے گا۔ ان شاءاللہ۔
برائے رابطہ:
ویب سائٹ پر تحریر پبلش کروانے کے لیے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے:
مولانا الیاس حامد صاحب
⁦+92 321 7501236⁩
مولانا کامران الہی ظہیر صاحب
⁦+92 344 6656077⁩