سوال (2579)
نفاس کے مرحلے کے بعد عورت کو لیکوریا کی شکایت ہو گئی ہے، کپڑے دن میں ایک دو بار پانی کے اخراج سے متاثر ہو جاتے ہیں تو کیا کتاب و سنت کی روشنی میں یہ سبب وضو کو متاثر کرے گا اور کیا اس پر غسل بھی ہے؟
جواب
نفاس اور لیکوریہ دونوں الگ بیماریاں ہیں، لیکوریا ایک خطرناک بیماری ہے، جس سے عورت کی ہڈیاں گلنا شروع ہوجاتی ہیں، ڈاکٹروں کے پاس شاید اس کا علاج موجود نہ ہو، لیکن حکمت میں اس کا علاج ہے، لیکوریا آ رہا ہے تو غسل کی ضرورت نہیں رہتی ہے۔ ان شاءاللہ
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ