سوال (3113)

شیخ محترم کبھی یہ ہوتا ہے کہ بعض اوقات گاؤں کے لوگوں یا اسی طرح دوسرے لوگ جو ہے تو مسلماں لیکن ان کا دین کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوتا تو ان کو کچھ اسلام کے متعلق بتایا جاتا ہے تو وہ اس سوچ میں سوچتے ہی رہتے ہیں تو پھر ایسے سوالات کرتے ہیں جن سے دین اسلام نے منع فرمایا ہے، تو پھر وہ جو تھوڑا سا دین پر عمل کر رہے ہوتے اس سے بھی رہ جاتے ہیں، تو کیا ان کو ایسی چیزوں کے بارے میں بتایا ہی نہ جائے، جن سے وہ دین سے لاتعلقی اختیار کر لیں۔ اس بارے میں رہنمائی فرما دیں۔

جواب

بتدریج دین سکھایا سمجھایا جائے، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول ہوا کرتا تھا، دین کی مبادیات سیکھائیں، عقیدہ عبادات معاملات پڑھائیں، جب اس میں پختہ ہو جائیں تو پھر اختلافات بتائیں، جب بنیادی دینی تعلیم میں مضبوط ہوں گے تو پھر ایسے سوال نہ کریں گے یا پھر سمجھ جائیں گے۔ ان شاء اللہ

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ