سوال (4472)

لوگوں کو کیبل لگا کر دینا اور منتھلی پیسے وصول کرنا کیسا ہے؟

جواب

صرف اسی حد تک اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے ایک خدمت دی جا رہی ہے اور اس پر اپنا معاوضہ وصول کیا جا رہا ہے۔

فضیلۃ الشیخ فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ

ہمارے نزدیک جواب دیتے ہوئے، کئی پہلو اثبات اور نفی میں سامنے آجاتے ہیں، اگرچے جواز ہے کہ ایک چیز استعمال بھی کر سکتے ہیں اور مہیا بھی کر سکتے ہیں، اب یہ استعمال کرنے والے کے اوپر ہے کہ اس کو کیسے استعمال کرتا ہے، جیسا کہ موبائل ہے، آپ موبائل بیچ رہے ہیں، اب خریدنے والا اس کو کیسے استعمال کرتا ہے، وہ اس کا مسئلہ ہے، البتہ کوئی تقوی کی بنیاد پر بچنا چاہتا ہے کہ میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا تو اس کا اجر اللہ تعالیٰ کے پاس ہے، باقی جواز کا فتویٰ دیا جا سکتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ