سوال (4796)

لوط علیہ السلام کی قوم زنا بدفعلی کی وجہ سے تباہ ہوئی یا وہ بھی شرک کرتے تھے؟

جواب

قوم لوط انبیاء کو جھٹلانے والی تھی، سیدنا لوط علیہ السلام کو جھٹلایا تھا، اس میں تمام رسولوں کو جھٹلانا آگیا ہے، انبیاء کو جھٹلانا کفر ہے، یہ قوم بدفعلی، ہم جنس پرستی پر مبتلا تھی، یہ بھی ایک وجہ تھی، اس طرح راستوں پر رکاوٹ کھڑی کرتے تھے، اس طرح کے کچھ اعمال ملتے ہیں، جو ان کی تباہی کا سبب بنے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ