سوال (971)
لاؤڈ سپیکر میں اقامت کہنا کیسا ہے ؟ اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں ۔
جواب
سپیکر میں اذان کہتے ہیں تو اقامت بھی کہی جا سکتی ہے ۔ بعض دفعہ تو ضروری ہوتا ہے، کیونکہ مساجد میں مردوں کے علاوہ خواتین بھی دوسرے ہال میں موجود ہوتی ہیں۔ تاکہ وہ بھی صفیں درست کرلیں ۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ