سوال (4230)
ایک شخص کی دو بیویاں ہیں، ایک سے اولاد نہیں ہے، دوسری سے اولاد ہے اب نو مولود پیدا ہونے والا بچہ بے، اولاد بیوی کو دے دیا ہے، سوال یہ ہے کہ کیا ماں کا نام تبدیل کر سکتے ہیں؟
جواب
یاد رکھیں کہ نام کی تبدیلی صحیح نہیں ہے، باقی اس کے بغیر بھی گزرا ہو رہا ہے، دلائل کے رو سے وہ اس کو بیٹا کہہ سکتی ہے، غیر کے بیٹے کو بھی بیٹا کہہ سکتی ہے، یہ تو اس کے شوہر کا بیٹا ہے، بچہ غیر کو بھی اپنی ماں یا باپ، چچا یا تایا کہہ سکتا ہے، بس وہ ماں بلا لے گا، پھر نام کی تبدیلی کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ