سوال (6133)

کیا ماں 17 سال کے اپنے بچہ کو پاؤں پر تیل (مچھر مارنے کی دوا) لگا سکتی ہے؟ اس میں کوئی حرج تو نہیں؟

جواب

سترہ سالہ بچہ بالغ ہوتا ہے، ماں اسکے پورے جسم پر تیل وغیرہ لگا سکتی ہے سوائے ناف سے لیکر گٹھنوں تک کے۔
ناف تا گٹھنے تک کا حصہ جمہور کے نزدیک مرد کا ستر ہے اور یہ حصہ مرد اپنی بیوی یا لونڈی کے علاوہ کسی پر ظاہر نہیں کرسکتا اور نہ کوئی اسے بغیر حائل کے چھو سکتا ہے۔
قبل و دبر عورہ مغلظہ ہے لیکن رانیں بھی جمہور کے نزدیک مرد کے ستر میں آتی ہیں۔ لہذا بیوی و لونڈی کے علاوہ دیگر محارم مرد کے ستر کو براہ راست ہاتھ نہیں لگا سکتے۔ البتہ خاص عذر والے حالات کو استثناء مل جاتا ہے۔ واللہ اعلم وعلمہ اتم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ

کوئی شرعی قباحت نہیں، ایسے سوال کی تو ضرورت ہی پیش نہیں آنی چاہیے، ماں کے جسم کا حصہ اولاد ہے۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ