سوال (6102)
اگر بچہ ماں کے پیٹ سے مردا پیدا ہو اس کے جنازہ کا کیا حکم ہے اور اسکا عقیقہ کرنا ہوگا؟
جواب
“السقط یصلی عليه” نا تمام بچے پر نماز جنازہ پڑھی جائے گی، یہ سنن ابی داؤد کی روایت ہے، باقی رہا عقیقے کا مسئلہ تو عقیقہ ساتویں دن ہوتا ہے، یہ بیچارہ دنیا میں ہی مردہ آیا ہے، میرے علم کے مطابق عقیقہ نہیں ہوگا۔ والله أعلم بالصواب
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ




