سوال (5762)
اگر کسی بندے کے کسی عورت کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں اور زنا کا ارتکاب بھی کر چکا ہے۔اب اسی عورت کی بیٹی سے نکاح کرنا چاہتا ہے کیا یہ نکاح جائز ہے؟
جواب
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ حرام چیز حلال کو حرام نہیں کرتی ہے، لہذا بیٹی سے نکاح جائز ہے، لیکن بدکاری کا دروازہ بند ہو، ماں کے ساتھ جو تعلقات تھے، وہ بند ہونے چاہیے، ایسا نہ ہو کہ یہ سلسلہ بڑھتا چلا جائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ