سوال 6993

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیوخ سے ایک سوال کے قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب مطلوب ہے۔
کیا ماں کی طرف سے جو ماں کو اپنے والدین کی طرف سے حصہ ملتا ہے اس کو کس طرح تقسیم کیا جائے۔ والدہ اپنے مال کا اختیار رکھتی ہے کہ جس بچے کو چاہیے دے دے یا برابر تقسیم ہو گی؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
عورت کو مال میکے سے ملے، سسرال سے ملے، شوہر سے ملے یا پھر اس کا اپنا کوئی کاروبار شروع سے ہو جس کو وہ خود دیکھتی ہو یا خود کماتی ہو تو ہر صورت میں وہ اپنے بچوں کے درمیان عدل کی پابند ہے۔ زندگی میں ترکہ نہیں ہوتا گفٹ ہوتا ہے، برابری کرنی چاہیے اسے اجازت نہیں ہے کہ جس بچے کو چاہے دے دے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ