سوال (646)

ایک واقعہ جو الشیخ عبد اللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ نے بیان کیا کہ معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ایک شخص کے پاس زکاۃ لینے کے لیے گئے اس زکاۃ بنت مخاض بنتی تھی اور اس نے کہا میں نے حقہ دینا ہے تو سیدنا معاذ نے زیادہ یعنی حقہ لینے انکار کر دیا پھر وہ دونوں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ نے کہا جو خوشی سے دے اس سے قبول کر لو ۔
سوال یہ ہے اس کا حوالہ کیا ہے یہ کس کتاب میں ہے اس کی سند کیسی ہے ؟

جواب

بہت سارے ویب سائیٹس میں علماء کرام نے اس کو ذکر کیا ہے ، لیکن تاحال اس کا اصل مرجع معلوم نہیں ہوسکا ہے ، اس کا حل یہی ہے کہ شیخ سے رابطہ کرکے پوچھ لیا جائے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ