سوال (1154)
کیا مدارس کے لیے زکوٰۃ ، فدیہ فطرانہ وصول کرنا درست ہے ؟
جواب
مساکین طلباء اور مسافر طلباء اس طرح کے بڑے بڑے مدارس ہمارے ہیں ، مہتمم بھی وقف ہیں ، اساتذہ بھی وقف ہوئے ہیں ، طلباء بھی باہر سے آئے ہوئے ہیں ، تو پھر ان کے لیے جائز ہے ، بلکہ وہ زیادہ حقدار ہیں ، کیونکہ وہ فقراء میں بھی آتے ہیں ،
“الذين احصروا في سبيل الله” مساکین بھی آتے ہیں ، “مولفة قلوبھم” بھی آتے ہیں ، “ابن سبیل” میں بھی آتے ہیں ، اور بھی مد لگ سکتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ