سوال (2743)

پاکستانی سیدھا مدینہ جا کے سات دن گزارنے کے بعد ہوٹل سے احرام باندھ کر مکہ جا کے عمرہ کر کے واپس آجائے تو یہ جائز ہوگا؟

جواب

مدینے سے نکلتے ہوئے مدینہ کا جو میقات ذو الحیلفہ ہے، وہاں سے احرام باندھ لیا جائے، اگر مدینہ میں آپ نے دو چادریں پہن لی ہیں تو ذو الحیلفہ پر آپ نے نیت کرنی ہے اور تلبیہ پکارنا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل:
اس میں پھر دم لازم آئے گا؟
جواب:
اس پر دم لازم نہیں آئے گا، اس نے مقررہ میقات پر احرام نہیں باندھا ہے، اس لیے نافرمانی لازم آ رہی ہے، ایک شخص نے امام مالک رحمہ اللہ کو کہا کہ میں دور سے آیا ہوں، مسجد نبوی سے احرام باندھ لوں، تو امام مالک رحمہ اللہ نے کہا کہ شاید تو فتنے میں پڑ جائے گا، اس شخص نے کہا کہ یہ کیا فتنہ ہے، تو امام مالک رحمہ اللہ نے کہا کہ فتنہ یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ذو الحیلفہ سے باندھ رہے ہیں، آپ مسجد نبوی سے احرام باندھ کر نیت کر رہے ہیں۔ یہ شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کر رہا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

کسی بھی میقات سے گزرتے وقت عمرہ کی نیت رکھ کر بغیر احرام کے نہیں گزرے گا، اگر گزر گیا ہے تو واپس میقات آ کر احرام باندھ کر نیت کرے۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ