سوال (838)

کیا مدرسے کے اخراجات میں زکاۃ کا مال دیا جا سکتا ہے جیسے اساتذہ کی تنخواہیں اور طلبہ کے یونیفارم، کھانا ، کتابیں وغیرہ جبکہ ادارے میں غریب اور صاحب حیثیت ہر طرح کے طلباء ہوں ؟

جواب

مصارف زکاۃ میں ایک فی سبیل اللہ بھی ہے۔ مدارس اور مدارس کی جملہ ضروریات مثلاً مدرسین کی تنخواہیں ، طلبہ کی خوراک ، درسی کتب ، عمارت کی تعمیر ، بجلی او رگیس کے بلز وغیرہ تمام مدات میں زکاۃ صرف کی جا سکتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ