سوال (3928)

کیا روزے کا فدیہ دیتے ہوئے کسی مستحق کو بتانا ضروری ہے کہ یہ فدیہ کے پیسے ہیں؟ اور کیا مدرسہ میں فدیہ کے پیسے دینا درست ہے؟

جواب

فدیہ دیتے ہوئے بتانا ضروری نہیں ہے، بس یہ ہو کہ مساکین و فقراء ہوں، باقی رہا ہے کہ مدرسے میں فدیہ دے سکتے ہیں یا نہیں، اس مدرسے میں جہاں مسافر طلباء ہوں، رہائشی ہوں، ان مدارس میں دیا جا سکتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ