سوال (4576)

مدرسے کے لیے رکھے گئے پیسے ان سے تبلیغ پر خرچ کر سکتے ہیں مثلاً: اشتہار بازی وغیرہ…

جواب

عموماً زکاۃ کے پیسوں میں اشتہار بازی اور کتابیں پرنٹ کروانا نہیں آتا ہے، باقی مدرسہ یا انسٹیوٹ کا جو نظام چل رہا ہے تو گویا انتظامیہ بیت المال کا کردار ادا کر رہی ہوتی ہے، جمع سے لے کر تقسیم تک بیت المال کا کردار چل رہا ہے، اگر انتظامیہ ضرورت محسوس کرتی ہے، تو محدود سے محدود طریقہ سے خرچ کر سکتی ہے، تاکہ اصل مصارف میں خرچ ہو سکے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ