سوال (3630)

مفقود کی وراثت کتنا عرصہ تک روکی جائے گی؟

جواب

مفقود کے احکامات واضح ہیں، عام طورپر اس کی زوجہ کے لیے جو فتویٰ ہے، وہ چار سال چار مہینے دس دن کا ہے، وہ چار سال انتظار کرے گی، چار مہینے دس دن عدت گذارے گی، پھر وہ آگے نکاح کرسکتی ہے، اس وقت اس کی میراث تقسیم ہوجائے گی، علماء نے لکھا ہے کہ یہ عدالتی کاروائی ہے، جب قاضی فیصلہ کرے گا تو اس کے فیصلے کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا، امام بخاری رحمہ اللہ کا رجحان ایک سال کی طرف ہے، امیر عمر رضی اللہ عنہ کا فتویٰ چار سال چار مہینے دس دن کا ہے، جیسا کہ موطا امام مالک رحمہ اللہ میں ہے، اسی بنیاد پر میراث تقسیم ہوگی، علماء نے یہ بھی لکھا ہے کہ اگر وہ واپس آ جاتا ہے تو پھر اس کے ورثاء اس کا مال واپس لوٹائیں گے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ