سوال (232)
میرا چھوٹا بھائی 12سال سے ایران گیا تھا ابھی تک کوئی حال احوال نہیں ہے زندہ ہے کہ نہیں ابھی أس كى بیوی خلع چاہتی ہے کیا کیا جائے ؟
جواب:
عدالت فیصلہ کرے گی ۔ راجح قول کے مطابق مفقود الخبر کے متعلق وقت کا قاضی حالات و واقعات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گا ۔
فضیلۃ الباحث داؤد اسماعیل حفظہ اللہ
امام بخاری رحمہ اللہ کا رجحان ایک سال انتظار کا ہے ، لقطہ والی حدیث سے استدلال کرتے ہوئے۔ مسئلہ میں چونکہ نص کتاب و سنت نہیں اور اقوال فقہاء بھی مختلف ہیں، اسی لئے ہر دور کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے عدالت کا فیصلہ معتبر مانا جائیگا۔
فضیلۃ الباحث فہد انصاری حفظہ اللہ