سوال (1337)

مغرب کی نماز سے پانچ منٹ پہلے مسجد میں داخل ہونے والا تحیة المسجد پڑھ سکتا ہے یا ایسا شخص اذان کا انتظار کرے ؟

جواب

اگرچہ سببی نماز کی علماء کرام اجازت دیتے ہیں کہ جو بھی وقت ہو ، مسجد میں آئے تو تحیۃ المسجد پڑھے گا ، لیکن سورج کے طلوع ہونے ، غروب ہونے اور نصف النھار ہونے کےاوقات میں نماز سے روکا گیا ہے ، کوئی بھی جگہ اوقات سے تو خالی نہیں ہے ، لہذا جب اندازہ ہوجائے کہ اب سورج غروب ہونے ہی والا ہے ، تو میں سمجھتا ہوں کہ بہتر یہ ہے کہ آپ نماز ادا نہ کریں ، اس کے علاہ سببی نماز ہوسکتی ہے، لیکن ہر وقت سببی نماز کی اجازت دیں گے تو جو احادیث ممانعت کی ہیں پھر ان کا کیا جواب ہوگا ، اگرعصر کےبعد کوئی آیا ہے ، فجر کے بعد کوئی آیا ہے ، اور اچھا خاصا ٹائم سورج کے غروب ہونے میں ہے پھر اور صورت ہے ، لہذا کچھ صورتوں میں اجازت ہے اور کچھ صورتوں میں اجازت نہیں ہے ، اگر سورج کے غروب ہونے کا ٹائم ہوگیا ہے تو آپ انتظار کریں ، اور اگر کافی وقت باقی ہے تو پڑھ لیں، تحیۃ المسجد توویسے ہی فرض نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ