سوال (1918)

یہاں جرمنی میں عشاء کی نماز 11:05 منٹ پہ ہوتی ہے، فجر کی نماز کا ٹائم 2:45 پہ سٹارٹ ہو رہا ہے، اگر نماز عشاء باجماعت پڑھیں تو 12:00 بج جانے اور فجر کے ٹائم اٹھنا مشکل ہو جاتا ہے پھر صبح یونیورسٹی بھی جانا ہوتا ہے، تو کیا روزانہ مغرب کے ساتھ عشاء پڑھ کے سو سکتے ہیں؟ مغرب 9:35 پر ہے۔

جواب

روزانہ کا معمول بنانا تو درست نہیں ہے۔

فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ