سوال (5425)

ایک بندہ تھا، مغرب کی نماز پڑھ رہا تھا، پہلی رکعت میں شریک ہوا، تین رکعتیں امام کے ساتھ پڑھیں، پھر جب امام نے سلام پھیرا، تو وہ کھڑا ہو گیا، اُسے لگا ایک رکعت رہ گئی ہے۔ اب وہ کھڑا ہو کے قرآن پڑھنے لگا، سورۃ بھی پڑھ لی، لیکن رکوع سے ذرا پہلے اُسے یاد آیا کہ تین رکعتیں ہو چکی ہیں۔ اب وہ کیا کرے؟ کیا وہ رکعت پوری کرے اور سجدہ سہو کرے؟ یا وہیں سے لوٹ آئے اور سیدھا بیٹھ جائے؟

جواب

وہ بندہ جو مغرب کی نماز میں تین رکعتیں امام کے ساتھ پڑھ چکا، لیکن بھول کر کھڑا ہو گیا، اور سورۃ فاتحہ بھی پڑھ لی، تو اب وہ رکعت پوری کرے اور آخر میں سجدہ سہو کر لے، چاہے سلام سے پہلے کرے یا بعد میں، دونوں جائز ہیں۔ نماز ہو جائے گی، ان شاء اللہ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ