سوال (582)
«میں اپنی جان سے بڑھ کر پاکستان سے محبت رکھتا ہوں» یہ جملہ کہنا شرعاً کیسا ہے ؟
جواب
اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ ان شاءاللہ
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
یہ جملہ کہنا شرعا درست نہیں ہے ، یہ جملہ صرف وصرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس کے لیے کہا جا سکتا ہے ۔
فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ
یہ جملہ کہا جا سکتا ہے اس میں کوئی قباحت نہیں ہے ۔ لیکن جب آپ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت سے مقابلہ کریں گے تو پھر جائز نہیں ۔ مثلا آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ میں فلاں چیز سے اپنی جان سے بڑھ کر محبت کرتا ہوں لیکن یہ نہیں کہہ سکتے کہ میں فلاں چیز سے محبت نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر کرتا ہوں ۔ والعیاذ باللہ
لیکن یاد رہے دنیا کی تمام چیزوں سے بڑھ کر محبت صرف اللہ اور اس کے رسول سے ہونی چاہیے ، باقی چیزوں سے محبت کا معیار اللہ اور اس کے رسول کی محبت سے کم ہونا چاہیے ۔
فضیلۃ الباحث طلحہ ارشاد حفظہ اللہ