سوال (4762)
رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
“میری چالیس/سو بیٹیاں ہوتی یکے بعد دیگر عثمان(رضی اللہ عنہ) کے نکاح میں دے دیتا” یہ یا اس سے موافق جو روایات بیان کی جاتی ہیں کیا صحیح ہیں؟
جواب
یہ ثابت نہیں۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بسطام، حَدَّثَنا سهل بن عثمان، حَدَّثَنا النضر بن منصور العنزي، حَدَّثَنا أَبُو الْجَنُوبِ عُقْبَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ يَقُولُ: سَمعتُ النبي ﷺ يَقُولُ لَوْ كَانَ لِي أَرْبَعُونَ بِنْتًا زَوَّجْتُ عُثْمَانَ وَاحِدَةً بَعْدَ وَاحِدَةٍ حَتَّى لا يَبْقَى مِنْهُنَّ وَاحِدَةٌ.[الكامل في ضعفاء الرجال: ٨/٢٦٣ ، ابن عدي: ت ٣٦٥]
نضر بن منصور العنزی منکر راوی ہے۔[سندہ، ضعیف]
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب
فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ
سوال: “میری سو بیٹیاں ہوتیں یکے بعد دیگرے عثمان رضی اللہ عنہ سے بیاہ دیتا”
جواب: صاحب مرقاۃ نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں، موقوف روایت ہے، یہ روایت پائے ثبوت کو نہیں پہنچتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ