سوال (207)
یہ کہنا کہ میں سب فرقوں پر لعنت کرتا ہوں ؟ اس طرح کہنا کیسا ہے؟
جواب:
لعن طعن کرنا مؤمن کی صفت نہیں ہے ۔ جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے ۔
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
“لَيْسَ الْمُؤْمِنُ بِالطَّعَّانِ، وَلَا اللَّعَّانِ، وَلَا الْفَاحِشِ، وَلَا الْبَذِيءِ” [سنن الترمذي: 1977]
’مومن طعنہ دینے والا، لعنت کرنے والا، بےحیاء اور بدزبان نہیں ہوتا ہے‘۔
البتہ قرآن و حدیث میں جن جن کاموں پر لعنت آئی ہے، اسے عمومی انداز میں بغیر کسی تنظیمی و شخصی تعین کے بیان کیا جا سکتا ہے ۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ