سوال (4824)
“ابواب البیوع میں وضعی شروط” اس متعلق کچھ خاص کتب کے بارے رہنمائی مل سکتی ہیں؟
جواب
الشرح الممتع، الملخص الفقہی، فقہ المیسر اور فقہ السنہ دیکھ لیں، ویسے آپ کو نیٹ پر اس کا مواد کافی مل جائے گا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: میں “المغنی” اس کے علاؤہ اصول فقہ کی کتب دیکھ چکا ہوں، میں یہ سمجھا رہا تھا کہ اس موضوع کے متلعق کوئی خاص کتاب ہو تو رہنمائی فرمائیں۔
جواب: “وضعی شروط” شاید یہ جدید اصطلاح ہے، اس حوالے سے نیٹ پر مواد مل جائے گا، دونوں بیع کرنے والے باہمی رضامندی سے کچھ شروط طے کرتے ہیں، جو بیع کو باطل بھی نہ کریں، اور خلاف شرع بھی نہ ہو، اس کو اس سے تعبیر کیا ہو، ممکن ہے کہ ایسے نہ ہو، آپ اس کو جدید کتب اور نیٹ پر تلاش کر سکتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
بدائع الصنائع فی ترتیب الشرائع – الامام الکاسانی (فقہ حنفی)
خاص طور پر کتاب البیوع اور باب الشروط فی البیوع میں شروط کی اقسام، صحیح و فاسد شرائط، اور ان کے اثرات پر عمدہ بحث ہے۔
المغنی– ابن قدامہ (فقہ حنبلی)
اس میں کتاب البیع میں شروط پر مستقل ابواب ہیں:
“باب الشروط فی البیع”
شروطِ صحیحہ و فاسدہ کے دلائل کے ساتھ امثلہ و تفصیل۔
المجموع شرح المهذب– امام النووی (فقہ شافعی) بیوع اور شروط کے فروعی مسائل پر تفصیلی مباحث، ساتھ میں مختلف مذاہب کا تقابلی جائزہ بھی۔
الکافی فی فِقہ الامام احمد – ابن قدامہ، بیع میں شروط کے مسئلہ کو بہت منظم انداز میں ذکر کیا ہے۔
تحفۃ الفقہاء – علاء الدین السمرقندی (فقہ حنفی) کتاب البیوع میں شروط کے اثرات، فاسد عقد کی شکلیں، اور عقد کی اقسام پر بحث۔
الشرح الکبیر علی متن خلیل (فقہ مالکی) شروطِ بیع پر تفصیلی مباحث خصوصاً فقہ مالکی کے اصولوں کے تحت۔
أبحاث هيئة كبار العلماء (المملكة العربية السعودية) اس میں جدید بیوع اور شروط پر مستقل فتاویٰ اور تحقیقی مقالات ہیں۔
مجلة المجمع الفقهي الإسلامي
“الشروط في العقود”، “الشروط المقترنة بالبيع”، “الشروط الجعلية” جیسے مقالات میں جدید مثالوں کے ساتھ فقہی اصولوں کا اطلاق۔
قرارات و توصيات مجمع الفقه الإسلامي الدولي (OIC) شرعی شروط، موانع، اور ان کا اثر عقود پر، خاص طور پر بیوع، اجارۃ اور مرابحہ وغیرہ۔
شروط العقد في الفقه الإسلامي – د. عبد الرحمن الجبرين، شرائط کی تعریف، اقسام (شرط صفت، شرط نفع، شرط فعل)، اور ان کا شرعی حکم۔
أثر الشروط في العقود في الفقه الإسلامي – د. محمد بن عبد اللہ الشمراني، یہ کتاب خاص طور پر وضعی شروط اور ان کے فقہی اثرات پر مفصل بحث کرتی ہے۔
فقه المعاملات المالية المعاصرة – د. سعد الخثلان / د. نزيه حماد
معاصر بیوع اور جدید وضعی شرائط پر بحث۔
فضیلۃ الشیخ فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ