سوال (5028)

کسی دم والے نے مجھول ساخت لکھ دی ہے، اس کا کیا مطلب ہے اور کیا یہ پانی میں ڈال کر اس سے نہانا جائز ہے؟ اس کو بیمار کے سامنے جلا کر اس کا دھواں اس کے اوپر جانے کو کہا ہے؟

جواب

سب سے پہلی بات یہ ہے کہ اس بات کی تصدیق ہو کہ مریض کو روحانی مسئلہ ہے یا نہیں، دوسرا یہ ہے کہ یہ عبارت غیر واضح ہے، اس لیے جائز نہیں ہے، یہ بدعتی ٹوٹکا اور عمل دیکھائی دے رہا ہے، لہذا اس سے اجتناب کریں، قرآن و سنت کے کئی رقیات موجود ہیں، ان کے ذریعے دم کریں، علاقائی سطح پر کوئی راوی ہو تو اس سے دم کروائیں، یا تو یوٹیوب سے کوئی رقیہ ڈائونلوڈ کر لیں، اس کو مریض خود پڑھے یا سنے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ