سوال (2617)

مجنوں کا جنازہ نماز پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

جب مجنوں مسلمان فوت ہو جائے تو اس کو غسل دیا جائے گا، کفن بھی پہنایا جائے گا، اس طرح اس کی اس کی نماز جنازہ بھی پڑھی جائے گی، مجنون کے تجہیز و تکفین اور نماز جنازہ میں وہ احکام ہیں، جو ایک مسلم عاقل کے ہیں۔ اس کے درمیان کوئی اختلاف بھی نہیں ہے۔

فضیلۃ الباحث افضل ظہیر جمالی حفظہ اللہ

جي پڑھ سکتے ہیں، بلکہ پڑھنا چاہیے۔ اس سلسلے میں دو قواعد ذہن نشین کر لینے چاہیے۔

1 : يعامل المجنون في أحكام الجنائز كغيره۔
2 : وفقده للعقل لا يؤثر على حقوقه المادية والمعنوية والعبادية۔
والله تعالى أعلم.

فضیلۃ الباحث ابو دحیم محمد رضوان ناصر حفظہ اللہ