سوال       9789

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ محترم مکان یا دکان پر کچھ پیسے ایڈوانس رکھ لیتے ہیں، کیا اسلام کی رو سے یہ پیسے رکھنا جائز ہے؟

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جی ہاں، یہ زرِ ضمانت ہوتا ہے، امانت نہیں اگرچہ عام طور پر اسے امانت کہہ دیا جاتا ہے۔ درحقیقت جو رقم دکان یا مکان کے لیے ایڈوانس دی جاتی ہے، وہ زرِ ضمانت کہلاتی ہے۔
اس کا استعمال نہ کرنا اولیٰ ہے، تاہم اگر کوئی استعمال کر لیتا ہے تو چونکہ یہ زرِ ضمانت ہے، اس لیے معاملہ مختلف ہے۔
البتہ ایک بات واضح رہنی چاہیے کہ مقررہ تاریخ پر اسے واپس کرنا لازم ہے۔ مثلاً اگر چھ سال کا ایگریمنٹ ہوا ہے یا دس سال کا، تو مدت پوری ہونے پر وہ شخص اس رقم کو لوٹانے کا پابند ہوگا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ