سوال (959)
اگر کسی کا مال نصاب کو نہیں پہنچا ہے اور وہ رمضان المبارک میں زکاۃ دینا چاہے تو کیا وہ دے سکتا ہے؟
جواب
شریعت میں وجوب زکاة کے لیے دو شرطیں ہیں :
(1) : اس مال پر سال گزرے۔
(2) : مال نصاب کو پہنچے
البتہ اگر کوئی مصلحت کی وجہ سے سال ہونے سے پہلے زکاۃ دے دے تو کوئی حرج نہیں یا اگر مال نصاب کو نہیں پہنچا تو شریعت کی طرف سے فرض نہیں ہے لیکن اگر اپنی خوشی سے دے تو بالکل کوئی حرج نہیں۔ [دلیل حدیث عباس ہے ، سنن الترمذي : 678 ، ابوداود ، مسند احمد وفیہ نظر]
فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ
تیسری شرط ملک تام کا بھی اضافہ بھی مناسب معلوم ہوتا ہے ۔
فضیلۃ العالم عبد العزیز آزاد حفظہ اللہ