سوال (6572)
ملائکہ ایمان نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
ملائکہ کا مطلب فرشتے ہیں، اور فرشتہ مذکر ہوتا ہے۔ لہذا لڑکی کانام ملائکہ رکھنا جائز نہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: لڑکے کا رکھ سکتے ہیں؟
جواب: لغوی اعتبار سے اگرچہ اس میں گنجائش نکالی جا سکتی ہے، لیکن یہ خلافِ اَولیٰ ہے۔ نہ لڑکے کا یہ نام رکھنا چاہیے اور نہ ہی کسی اور کے لیے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ ایک ایسا نام ہے جس کی تعظیم ضروری ہے، کیونکہ اس کا تعلق اللہ کے مقرب فرشتوں سے ہے۔ فرشتے ایک خاص ہیئت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی طرف سے تخلیق کیے گئے ہیں، ان کی ذمہ داریاں مخصوص ہیں، اور وہ معصوم ہیں۔ لہٰذا ادب اور احتیاط کا تقاضا یہی ہے کہ یہ نام نہ رکھا جائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللّٰہ




