سوال (6089)

اگر کوئی شخص لوہے کی دکان میں کام کرے جہاں اس کے کپڑے گندے ہوں اس کے بعد وہ کپڑے جھاڑ کر مسجد میں نماز پڑھے تو کیا یہ درست ہے؟

جواب

کام کوئی بھی ہو، لیکن وہ کپڑے ناپاک نہیں کرتا، تو کوئی حرج نہیں ہے، میلے کچلے ہوجاتے ہیں، ناپاک نہ ہو تو باقی کوئی حرج نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: شیخ اگر تھوڑی بہت مٹی لگی ہو تو کیا یہ بھی نجاست یا گندگی ہے؟ ایسے کپڑوں میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟
جواب: مٹی خود صاف کرتی ہے، مٹی خود پاک کرنے والی ہے، مٹی پاک ہے، خواہ گیلی ہو یا سوکھی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ