سوال (2107)

ایک آدمی نے مسجد کے لیے پیسے دیے ہیں کہ مسجد کا کام کروائیں، اب اس نے مسجد کے جتنے کام تھے وہ کروا لیے ہیں، کچھ پیسے بچ گئے ہیں، اب دینے والا کہتا ہے کہ یہ آپ خرچ کر لو ؟ کیا ایسا درست ہے؟

جواب

اگر وہ فرد واحد ہے، اس شخص نے آپ پر اعتبار کیا تھا، اس کو یہ بھی معلوم ہے کہ مسجد کا کام مکمل ہوگیا ہے، وہ کام آپ کے ہاتھ سے ہوا ہے، وہ شخص آپ کو دینے کا اختیار رکھتا ہے اس شرط پر کہ آپ بھی اس شخص کو جوابدہ ہوں، تو آپ وہ رقم استعمال کرسکتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ