سوال (5922)

اگر ممنوع وقت نماز میں بندہ مسجد آئے تو کیا وہ دو رکعت نماز پڑھے گا تحیۃ المسجد یا ویسے ہی بیٹھ جائے؟

جواب

چونکہ یہ سببی نماز ہے اس لئے اوقات ممنوع میں بھی اسے پڑھا جائیگا۔ علی اختلاف الاقوال۔
یہ موقف راجح ہے ان شاءاللہ۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ

شیخ عبد المنان نورپوری رحمہ اللہ سے سوال ہوا تھا تو شیخ نے فرمایا ہے کہ ایک شخص صرف دو رکعتیں پڑھ لے تو وہ چھ رکعتوں کے لیے کافی ہو جائیں گی، ایک شخص فجر کے ٹائیم آیا اس وقت تھوڑا سا ٹائیم تھا تو وہ شخص فجر کی سنتوں کی نیت کرے، تحیۃ المسجد یا تحیۃ الوضوء کی نیت کرے، وہ دو رکعات پڑھ لے وہ چھ کی جگہ کافی ہو جائیں گی، دوسرا شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ نے شرح بلوغ المرام میں یہی سوال ہوا تھا تو شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ نے دس دلائل ذکر کیے ہیں کہ یہ اوصاف ممنوعہ میں بھی پڑھنے چاہیے۔

فضیلۃ العالم عمر اثری حفظہ اللہ