سوال (703)

اگر ممنوع وقت داخل ہونے میں دو منٹ باقی ہوں نماز شروع کی جاسکتی ہے ، کیا ایسا شخص ممنوع وقت شروع ہونے کے بعد نماز توڑ دے گا یا مکمل کرے گا ؟

جواب

اگر عمومی سوال ہے تو حدیث میں یہ مسئلہ موجود ہے ۔
سیدنا ابوھریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

“مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الصُّبْحِ رَكْعَةً قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ فَقَدْ أَدْرَكَ الصُّبْحَ، ‏‏‏‏‏‏وَمَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الْعَصْرِ قَبْلَ أَنْ تَغْرُبَ الشَّمْسُ فَقَدْ أَدْرَكَ الْعَصْرَ” [صحيح البخاري : 579]

«جس نے فجر کی ایک رکعت سورج نکلنے سے پہلے پا لی اس نے فجر کی نما پا لیا۔ اور جس نے عصر کی ایک رکعت سورج ڈوبنے سے پہلے پا لی، اس نے عصر کی نماز پا لیا»
اس حدیث سے معلوم ہوا ہے کہ اگر وہ ایسے وقت میں داخل ہوا ہے کہ اس کی رکعت ہو جائے گی تو وہ نماز جاری رکھے گا توڑے گا نہیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ