سوال (4542)
کیا معمولی عیب والے جانور کی قربانی ہوجائے گی؟
جواب
معمولی عیب، مانع عیوب میں سے نہیں ہے، قربانی بلا جھجھک کر سکتے ہیں، البتہ اگر تبدیل کر سکتے ہیں تو بہتر اور اَحسن ہے کہ تبدیل کر لیں۔
فضیلۃ الباحث حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ
یاد رکھیں کہ جب اللہ تعالٰی نے وسعت دے دی ہے تو شبے والی چیز میں نہیں پڑنا چاہیے، فتویٰ لینا اچھا ہے، لیکن فتویٰ لینا یہ دلیل ہے کہ دل میں شبہ ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ