سوال (5703)

من سن سنة في الاسلام والی روایت کا صحیح مفہوم بتائیں، ایک بریلوی اس سے میلاد اخذ کر رہا تھا؟

جواب

ان باتوں پر کئی ہزار صفحات لکھے جا چکے ہیں، حدیث میں الفاظ سنت کے ہیں، اس سے بدعت کو اخذ کیا ہے، کیا اس سے بدعت حسنہ کشیدہ کی جا سکتی ہے، یہ حدیث صدقہ کے بارے میں تھی، صدقہ کوئی چیز نہیں، اس سے بھولا سبق یاد دلانا مراد ہے، یاد دہانی کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کیا ہے، یہ کوئی نئی چیز ہے، علامہ شاطبی نے کہا تھا کہ بدعت کی تقسیم خود بدعت ہے، مجدد الف ثانی نے اپنے مخطوطات میں کہتے ہے کہ کسی بھی بدعت میں حسن نہیں ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ