سوال (1812)
منبر پر خطبہ عید دینا درست ہے؟
جواب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عید کے خطبہ میں منبر استعمال نہیں کیا ہے۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ
سوال: کیا عید کا خطبہ منبر پہ دینا ثابت ہے؟
جواب: عیدگاہ میں منبر لے کے جانا سنت سے ثابت نہیں ہے، بعد ازاں مروان بن حکم نے اس کی ابتداء کی تھی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ