سوال (4369)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی مانگنے والا حق دار ہے اسے بھی دو اور اگر نا حق دار تو اسے بھی دو۔ کیا حدیث کی رو سے یہ مسئلہ درست ہے۔ رہنمائی فرمائیں؟

جواب

ان الفاظ کے ساتھ تو حدیث کی معروف کتب میں کوئی حدیث نہیں ملی البتہ کچھ دیگر مرویات ہیں جن کا خلاصہ یہ ہے کہ سائل کو خالی ہاتھ نہ لوٹانا اور اگر کسی کو نہیں دے سکتے تو اس کے ساتھ نرمی میں بات کرو۔

فضیلۃ الشیخ فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ