سوال 6970

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
منزل کے نام سے جو کچھ آیات مختص ہیں؟ ان کا تلاوت کرنا کیسا ہے؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ وہ آیات مبارکات قرآن ہی کی ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ ان میں اور باقی قرآن کریم میں کیا فرق ہے اور اگر کوئی فرق نہیں تو پھر کہیں ایسا تو نہیں کہ ہمیں صرف ان آیات کے ساتھ مشغول کر کے باقی قرآن سے غافل کرنے کی سازش کی گئی ہو اور بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے، اس لیے آپ قرآن کو جہاں سے مرضی پڑھیں حدیث مبارکہ کے مطابق ایک حرف پڑھنے سے دس نیکیاں ملتی ہیں تو جب سارا قرآن ایک جیسا ہے تو پھر وہ آیات مبارکات منزل والی مخصوص کیوں اور اس کی دلیل کیا ہے؟

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ