سوال (2303)
منزل کتاب پڑھنے کے بارے میں رہنمائی فرمائیں؟
جواب
یہ قرآنی آیات اور سورتوں پر مشتمل ہے، بطور رقیہ پڑھ سکتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
منزل جو ہمارے ہاں مروجہ ہے، اس میں قرآن کریم کی مختلف آیات شامل ہیں، عام طور پر دم جھاڑ کے لیے اسے پڑھا جاتا ہے تو اس کے پڑھنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے، بلکہ جائز ہے ان شاءاللہ۔ البتہ اس حوالے سے احادیث پایہ ثبوت کو نہیں پہنچتی ہیں، لہذا اسے سنت نہ سمجھا جائے۔ واللہ اعلم۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ