سوال (2954)

مقتول فوت ہونے سے قبل قاتل کو معاف کردے، تو اس صورت میں قاتل دنیوی و اخروی طور پر بری ہوجاتا ہے؟

جواب

حقیقت تو اللہ تعالیٰ جانتا ہے، لیکن عمومی ادلہ دیکھتے ہوئے یہ بات صحیح ہوگی، وہ بری الذمہ ہوجائے گا، اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا، جب ورثاء معاف کردیں تو بری الذمہ ہوجاتا ہے، اگر مقتول اپنی آخری سانسوں سے پہلے معاف کردے تو کیوں نہیں بری الذمہ ہوگا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ